جمعہ، 12-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سینٹرل میڈیا سیکریٹریٹ کا گھیراؤ کرلیا

31 جنوری, 2024 14:03

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف سینٹرل میڈیا سیکریٹریٹ کا گھیراؤ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی میڈیا سیکریٹریٹ کے آفس کے باہر موجود ہے، پی ٹی آئی کا سینٹرل باڈی اجلاس آج متوقع تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میڈیا سیکریٹریٹ جانے والے تمام راستوں پر پولیس کی نفری موجود ہے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات میں عمران خان سمیت سیاسی امیداروں کو یکساں میڈیا کوریج دینے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات: عمران خان سمیت سیاسی امیداروں کو یکساں میڈیا کوریج دینے کا حکم

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صاف و شفاف انتخابات کیلئے آزاد میڈیا کے ذریعے آزادی اظہار رائے ہونی چاہیے۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔