جمعہ، 12-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

بڑے سیاسی کھلاڑی انتخابی میدان سے باہر

31 جنوری, 2024 14:46

پاکستانی سیاست میں ایک دلچسپ موڑ آیا ہے جس میں کئی اہم سیاسی شخصیات اب آئندہ انتخابات میں حصہ لینے سے پیچھے ہٹ رہی ہیں۔ بڑے سیاسی قائدین کا یہ فیصلہ انتخابی منظر نامے میں ایک ڈرامائی تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے، ایسے قائدین جو سیاسی منظر نامے کا بڑا حصہ رہے اس بار انتخابی میدان سے باہر ہیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے موجودہ سیاسی نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونے کے خدشات کے باعث وہ آئندہ الیکشن نہیں لڑ رہے، شاہد خاقان عباسی ن لیگ کا حصہ رہے اور سنجیدہ اور ذہین سیاستدانوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین، پاکستان مسلم لیگ قائد (پی ایم ایل ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہیٰ کے درمیان اختلافات خبروں کا حصہ رہے، گجرات کے چوہدری برادران ملکی سیاست کا اہم جز رہے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر اسفندیار ولی خان نے صحت کی خرابی کے باعث انتخابی دوڑ سے باہر ہونے کا اعلان کر دیا۔ اسفند یار ولی، باچا خان عبدالغفار خان اور عبدالولی خان کے خانوادے کی نمائندگی کرتے ہیں، ملک بڑے سیاستدانوں میں شمار ہوتے ہیں مگر اس بار انتخابات کا حصہ نہیں، ان کے صاحبزادے ایمل ولی خان اس خلا کو پر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا، ان حالات میں الیکشن نہیں لڑسکتا: شاہد خاقان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مضبوط ترین امیدوار غوث بخش مہر اس انتخابات کا حصہ نہیں، غوث بخش مہر شکار پور، سندھ سے پانچ بار انتخابات جیت چکے ہیں مگر اس بار میدان میں نہیں، انکی جگہ نوجوان نسل انتخابات لڑ رہی ہے۔

جاوید ہاشمی، جمال لغاری، مجتبیٰ کھرل، حامد ناصر چٹھہ، عمران اسماعیل، میاں شفیق، اسد عمر، علی زیدی، امجد نیازی، صداقت عباسی اور علی نواز اعوان انتخابات سے غیر حاضر رہے ہیں۔ ان میں سے بیشتر سیاستدان تحریک انصاف میں سرگرم رہے اور سیاسی کریک ڈائون کے تناظر میں سیاست ترک کرنے کے اعلانات کر چکے ہیں۔

بعض صف اول کی خواتین بھی غیر متوقع طور پر انتخابی میدان میں موجود نہیں، سمیرا ملک، ملیکہ بخاری، سیمی بخاری، صوبیہ کمال، نصرت سحر عباسی، مائزہ حمید، مہناز عزیز، عشرت اشرف، منزہ حسن، عائشہ غوث پاشا، شیریں مزاری، عندلیب عباس، ردا خان، عمرزادی ٹوانہ، غزالہ سیفی اورعاصمہ قدیر شامل ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔