بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو سزا مکافات عمل ہے: ناصر شاہ

کراچی: ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو سزا ہوئی یہ مکافات عمل ہے، ایسی سزاؤں کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی لسانیت کی سیاست کو فروغ نہیں دیا، کراچی میں جو واقعہ ہوا اس کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، صورتحال کو الجھانے کے بجائے افہام و تفہیم کی بات کی جائے، کراچی میں کئی سالوں بعد امن بحال ہوا ہے، سیکیورٹی اداروں نے کراچی میں امن بحال کرنے کیلئے قربانیاں دیں۔
ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ سب اپنے منشور پر بات کریں، انتخابی مہم چلائیں، ہماری تقاریر میں اشتعال دلانے والی کوئی بات نہ ہو، پیپلز پارٹی نے قبضہ اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست نہیں کی، پیپلز پارٹی کا کراچی کے لوگوں پر نہیں بلکہ ان کے دلوں پر قبضہ ہے، 8 فروری کا انتظار کریں، عوام کو جو پسند ہوگا اسے مینڈیٹ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلا پر حیرت ہے انہوں نے دفاع نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی کے وکلا کیس کو سیاست کی طرف لے جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس تو کافی عرصے سے چل رہا تھا، بشریٰ بی بی سزا کے بعد خود جیل پہنچیں مگر مراد سعید اور دیگر پتہ نہیں کہاں ہیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو سزا ہوئی یہ مکافات عمل ہے، ایسی سزاؤں کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔
سعید غنی:
اس موقع پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی انتقام کی سیا ست پر یقین نہیں رکھتی، کراچی کا امن سب کو عزیز ہے، ناظم آباد واقعے کے بعد سینٹرل میں ہمیں مہم سے روکا جارہا ہے، ہمارے امیدوار راؤ وحید کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا، 10 سال کیلئےنا اہل قرار
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے زخمی کارکنوں کی ایف آئی آر کیوں درج نہیں ہورہی، ہائیکورٹ کے جج سے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کرچکے ہیں، ایم کیو ایم کے جاں بحق کارکن کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












