غیرشرعی نکاح کیس کے فیصلے کیخلاف بشریٰ بی بی نے اپیل دائر کردی

اسلام آباد: بشریٰ بی بی نے غیرشرعی نکاح کیس کے فیصلے کیخلاف سیشن عدالت سے رجوع کرلیا ہے بشریٰ بی بی نے اپنے وکلاکے ذریعے اپیل دائر کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سول جج کی جانب سے 2 فروری کو سنایا گیا فیصلہ حقائق کیخلاف ہے، 16جنوری کو بشریٰ بی بی پر عائد کی گئی فردجرم بھی غیرقانونی ہے۔
درخواست میں مزیدکہا گیا ہے کہ دائرہ اختیار کی درخواست کو بغیر کوئی وجہ بتائے مسترد کردیاگیا،سول عدالت نے ٹرائل درست طریقے سے نہیں چلایا۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہےکہ بشریٰ بی بی کیس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست کا حق رکھتی ہیں،شکایت کنندہ خاورمانیکا نے 6 سال بعد شکایت دائر کی،شکایت کنندہ خاورمانیکا اور گواہان کے بیانات تبدیل ہوتے رہے۔
درخواست میں استدعا کی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم اور بشریٰ بی بی کوکیس سے ڈسچارج کیاجائے۔
یہ پڑھیں : غیر شرعی نکاح کیس ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور5 لاکھ جرمانے کی سزا
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












