جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

مشہور صحافی عمران ریاض خان ایک بار پھر گرفتار

23 فروری, 2024 08:15

 

معروف یوٹیوبر عمران ریاض خان کو نامعلوم افراد کی جانب سے ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران ریاض کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

ان کے بھائی یوسف نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران ریاض کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا۔

یوسف کا کہنا تھا کہ گرفتار کرنے والے لوگوں نے گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ججز کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض اور اسد طور کو نوٹسز جاری کرتے ہوئےآج طلب کیا ہے۔

اسد طور کو سائبر کرائم اسلام آباد جبکہ عمران ریاض کو سائبر کرائم لاہور میں 11 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں : صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔