جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

آج خط چلا گیا ہوگا، عمران خان کی آئی ایم ایف کو خط لکھے جانے کی تصدیق

23 فروری, 2024 17:33

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی  عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھ دیا ہے جوکہ آج وہاں چلا گیا ہوگا۔

بانی پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو واپس کون کرے گا، اس قرض سے غربت بڑھے گی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جب تک سرمایہ کاری نہ آئی قرض بڑھتا جائے گا، سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے۔

سابق وزیر عظم کا کہنا تھا کہ پہلے نواز شریف کی سلیکشن کے لیے اداروں کو تباہ کیا گیا، نواز شریف کے لیے مجھے زیرو کیا گیا،نواز شریف کو سلیکٹ کرنے کیلئے،عدالتیں اور نیب کو تباہ کیا۔

یہ پڑھیں : الیکشن نتائج آئی ایم ایف کے نئے معاہدے کو پیچیدہ بنا سکتے ہیں: فچ

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔