جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

سینیٹ الیکشن سے قبل صدارتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

23 فروری, 2024 11:25

 

اسلام آباد: وفاق سمیت صوبوں میں حکومت سازی کے معاملات فائنل ہونے کے بعدسینیٹ الیکشن سے قبل صدارتی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئے صدر مملکت کے انتخاب کیلئے 8 مارچ کی تجویز دی گئی ہے۔

زرائع کے مطابق اسمبلیوں کی حلف برداری کے بعد فوری طور پرصدارتی انتخاب ہوگا۔

آصف علی زرداری حکومتی اتحادیوں کی جانب سے صدارتی امیدوار ہونگے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے 14 ویں صدر کا انتخاب 8مارچ تک کرلیا جائے گا۔

صدارتی الیکشن کا حلقہ انتخاب سینٹ‘ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیاں ہوں گی۔

یہ پڑھیں : حکومت سازی کے معاملات طے، شہباز شریف وزیراعظم اور زرداری صدر ہوں گے

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔