مونس الہٰی کی اہلیہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
لاہور ہائیکورٹ میں راسخ الہٰی اور تحریم الہٰی سمیت دیگر کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ جس میں پراسکیوشن کی جانب سے عبوری ضمانتیں منظور کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا ہے۔
عدالت نے عدم پیشی پر مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
عدم پیشی پر دوسری ملزمہ سائرہ انور کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس : اشتہاری مونس الٰہی کیخلاف مختلف جگہوں پر اشتہارات آویزاں
پراسیکیوشن کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے راسخ الٰہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں قانون کے منافی منظور کی ہے۔
پراسیکیوشن نے استدعا کی کہ عدالت ضمانت منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












