بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

عوام کو بجلی کا جھٹکا، نیپرا نے بجلی 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

27 فروری, 2024 11:22

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔ 

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایک ماہ کیلئے بجلی 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق بجلی جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافہ مارچ کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر جی ایس ٹی سمیت 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

 یہ بھی پڑھیں: چیئرمین نیپرا کا جنوری کی بھاری فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی تحقیقات کا حکم

 واضح رہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔