مصطفیٰ کمال کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی مبینہ آڈیو بھی لیک

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کے بعد گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی مبینہ آڈیو بھی منظر عام پرآگئی ہے۔
مبینہ آڈیو میں کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ حکومت میں بیٹھے تھے،پی پی اور ن لیگ مسلم لیگ ن اپوزیشن میں تھیں، ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا جس سے ووٹرناراض ہوا۔
گورنر سندھ مبینہ آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ پہلے ہمیں7 نشستیں ملی تھیں، وہ ہمارامینڈیٹ تھاآج ہمیں ووٹ نہیں ملا،حکومت میں شمولیت کے بدلے ایک وزارت دے رہے ہیں، وہ گورنر سندھ بھی اپنا لارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں ایسا مینڈیٹ ملا ہے تو دیگرکو بھی ایسا ہی ملا، فیصلہ رابطہ کمیٹی نے کرنا ہے کہ ان کا کتنا پریشربرداشت کرنا ہے،ایک وزیر خارجہ اور دوسرا وزیراعظم بن گیا، ہم آج 17 سیٹیں لے کر آئے تو ہمارے لیے ایسی باتیں کررہے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ دونوں پارٹیاں ملی ہیں تو ان کے نمبرز پورے ہوئے، پریشرایک ہی کہ دونوں پارٹیاں ملی ہیں ان کے نمبرزپورے ہوگئے۔ ان کو صدرمملکت اور چیئرمین سینیٹ کا عہدہ اور2 گورنرزکے دیے،اس کے باوجود پیپلزپارٹی دباو ڈال رہی ہے کہ گورنرسندھ ایم کیوایم کا نہ ہو اوراگر ہو بھی تووہ ہو جونام وہ پی پی دیں۔
یہ پڑھیں : صدارتی انتخابات؛ ایم کیو ایم کا آصف زرداری کو ووٹ نہ دینے پر غور
کامران ٹیسوری کا مزید کہنا ہے کہ ایک نام خالد بھائی کو دیا بھی ہے،گورنرسندھ کا نام ہو یا کوئی اورفیصلہ رابطہ کمیٹی کرے، ڈکٹیشن پر نام نہیں ہوگا۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہم اتنا بڑا رسک لے رہے کہ ان کے ساتھ جا کر بیٹھ رہے ہیں،اس حکومت کے ساتھ جا کر بیٹھ رہے جسے گالیاں ہی پڑنی ہیں،اور یہسلسلہ شروع بھی ہوگیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












