بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

ن لیگ کے عبدالخالق بلا مقابلہ اسپیکر، پی پی کی غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب

29 فروری, 2024 11:42

ن لیگ کے عبدالخالق بلا مقابلہ اسپیکر جبکہ پیپلز پارٹی کی غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئیں۔

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہونے والے عبدالخالق اور ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے عہدوں کے حلف اُٹھا لیے۔

مسلم لیگ ن کی قیادت نے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے لیے کیپٹن (ر) عبد الخالق اچکزئی جبکہ پیپلز پارٹی نے غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لیے نامزد کیا تھا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی کے نئے اسیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ اراکین اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹ استعمال کر رہے  ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین آج حلف اٹھائیں گے

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر بابر سلیم اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ثریا بی بی کو نامزد کیا گیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔