عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط ملک دشمنی کے مترادف ہے، نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھا گیا خط ملک دشمنی کے مترادف ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران قائد ن لیگ میاں نواز شریف نے آئی ایم کے خط سے متعلق صحافی کے سوال پر کہا کہ ایسا خط وہ ہی لکھ سکتے ہیں یہ ان کا وطیرہ ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت ایسے خط نہیں لکھ سکتی۔ کیا یہ ملک دشمنی نہیں؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ خود ہی نتیجہ اخذ کرلیں، آئی ایم کو خط ملک دشمنی کے مترادف ہے۔
دوسری جانب وزیرِاعظم کیلئے نامزد شہباز شریف نے بھی پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے خط کو سائفر کے بعد ایک اور ملک دشمنی قرار دے دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف 2 ہفتوں کے اندر قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 30 فیصد نشستوں کا آڈٹ یقینی بنائے، آئی ایم ایف پاکستان کو مالی سہولت دینے سے پہلے گڈ گورننس سے متعلق شرائط اور دیگر شرائط سامنے رکھے۔
یہ بھی پڑھیں: آج خط چلا گیا ہوگا، عمران خان کی آئی ایم ایف کو خط لکھے جانے کی تصدیق
خط میں کہا گیا کہ ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آئی ایم ایف تحقیقاتی ادارے کا کام کرے، فافن اور پتن نے عام انتخابات کے آڈٹ کا طریقہ کار بتا دیا ہے، ان کے دیے گئے طریقہ کار میں کچھ تبدیلیاں کرکے اطلاق کیا جائے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط میں آگاہ کیا گیا کہ ادارے کی مالی امداد پاکستانی عوام پر مزید بوجھ بڑھائے گی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












