بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری

29 فروری, 2024 12:50

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر، کراچی، حیدرآباد، راولپنڈی، پشاور، مردان، اسلام آباد، ملتان، سیالکوٹ، ناروال اور لاہور میں موسدھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

دو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے، بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں کو ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

کراچی کے علاقے ملیر، ائیرپورٹ، گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن اور گڈاپ میں ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ کراچی کے مضافات میں درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق کراچی میں یکم مارچ کو پورا دن اور رات گئے تک معتدل اور تیزبارش ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بلوچستان پر اثرانداز ہوگا، آج سے مغربی ہواؤں کے سسٹم کی شدت میں اضافےکا امکان ہے جس کے باعث آج رات سے ہی سندھ کے مختلف مقامات پر آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

شدید بارشوں اور برفباری کے باعث بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزا د کشمیرکے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد اور گر دونواح میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔