بہادر اے ایس پی شہر بانو نقوی کو اہل خانہ سمیت سعودی شاہی مہمان بننے کی دعوت

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سیدہ شہربانو نقوی اور ان کے اہل خانہ کے شاہی مہمان کی حیثیت سے دورہ ریاض کا اہتمام کریں گے۔
یہ اقدام اے ایس پی کے بہادرانہ اقدام کے بعد کیا گیا ہے جس میں انہوں نے لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں ایک خاتون کو پرتشدد ہجوم سے بچایا تھا ۔
زرائع کے مطابق پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے یہ بات اے ایس پی سید شہربانو کو اس وقت بتائی جب وہ اپنے اعزاز میں سعودی سفیر کی جانب سے سعودی سفارتخانے میں ملاقات کےلیے آئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سعودی سفیر نے نوجوان پولیس افسر کی جرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ سعودی حکومت انہیں اور ان کے اہل خانہ کے دورہ سعودی عرب کے تمام اخراجات برداشت کرے گی اور وہ شاہی مہمان ہوں گے۔
سعودی سفیر نے ان کی بے غرض لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ دو دن قبل آرمی چیف نے بھی اے ایس پی سے ملاقات میں انہیں خراج تحسین پیش کیا تھا جب کہ آئی جی پولیس نے سفارش کی ہے کہ سیدہ شہربانو نقوی کو قائد اعظم میڈل دیاجائے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












