جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

توہین عدالت کیس،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو6 ماہ قید کی سزا

01 مارچ, 2024 09:52

 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنراسلام آبادعرفان نوازمیمن کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قراردیتے ہوئے 6 ماہ قید کی سزا سُنا دی۔

یہ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے تھری ایم پی او کے تحت آرڈر غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سُنایا۔

عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو 4ماہ قید کی سزا سنائی گئی ،جب کے ایس ایچ او کو بھی 2 ماہ قید اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی۔

واضح رہے عرفان نواز میمن پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اورشاندانہ گلزار کی غیرقانونی گرفتاریوں کے کیس میں توہین عدالت کا سامنا کررہے تھے۔

یہ پڑھیں :راولپنڈی ڈویژن کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز نے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات مسترد کردئیے

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔