جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

لوگ نہیں جانتے بشری بی بی عمران خان کی طاقت ہےکمزوری نہیں ، عمر ایوب

03 مارچ, 2024 16:12

 

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد رہنما عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ نہیں جانتے بشری بی بی عمران خان کی طاقت ہے، کمزوری نہیں ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارشد شریف قتل کر دیا گیا اس کی کاروائی کیوں روک دی گئی، زمان پارک میں ظل شاہ جیسے معصوم شاہ کو قتل کر دیا گیا، 9 مئی کو ہمارے معصوم لوگوں کو گولی ماری کر شہید کر دیا گیا، ہم ڈیمانڈ کرتے ہیں ایک غیر جانبدار انکوائری ہونی چاہیے، اور حقائق سامنے آنے چاہیے۔

عمر ایوب نے کہا کہ جاوید ملک، ذاکر سمیت درجنوں شہدا کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا، اس وقت میرے قائد وزیر اعظم عمران خان کو سیاسی قیدی کے بطور کو گرفتار کر رکھا ہے، بشری بی بی کو یرغمال بنا رکھا ہے، یہ لوگ نہیں جانتے بشری بی بی عمران خان کی طاقت ہے، کمزوری نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواتین اور کارکنان سیاسی قیدی ہیں ، میرا مطالبہ ہے کہ بشریٰ بی بی مناسب سہولتیں فراہم کی جائیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ میرے قائد کو بطور سیاسی قیدی گرفتار کر رکھا ہے ، 9مئی کو ہمارے معصوم لوگوں کو گولی مارکر شہید کر دیا گیا، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ غیر جانبدار انکوائری ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اڈیالہ پہنچ کر خود کو جیل حکام کے حوالے کیا، انہیں ایک چھوٹے سے کمرے میں رکھا گیا ہے، ہمارے 10 ہزار سے زائد لوگ گرفتار ہوئے تھے، صرف اس لئے کہ ہم نے حق کی آواز اٹھائی ، عمران ریاض خان کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے، اسد طور کو پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں آئیڈیالوجی ہی نہیں ہے، یہاں پر مسلم لیگ ن اور پارٹی پارٹیوں کے ایم این ایز فارم 47 کی پیداوار ہیں، فارم 45 کے ایم این اے آتے تو آج ہماری تعداد 180 ہوتی، جو ریزرو سیٹ ملا کر 200 سے زائد تھی۔

 

یہ پڑھیں : شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان منتخب ، عمر ایوب کو شکست

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔