وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے نامزد سینیٹرز کا اعلان کردیا

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےاسلم ابڑو اورسیف اللہ دھاریجو کوسینیٹ کے لیے نامزد کیا ہے، جبکہ وقارمہدی اورعاجزدھامرہ کورنگ امیدوار ہونگے۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی لیڈرشپ اسلام آباد میں ہے، صوبے سندھ میں بلدیاتی حکومت موجود ہے، سندھ میں بااختیار مقامی حکومتیں موجود ہیں، مکمل بااختیار اللہ کی ذات ہوتی ہے، مقامی حکومتوں کومؤثربنانےکیلئےترامیم کی ہیں، سندھ میں بااختیار مقامی حکومتیں موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کےنظام میں مزید بہتری کےلیےتیار ہیں، کراچی میں مرتضی وہاب فعال طریقے سےکام کررہے ہیں،مز ید قانون میں ترامیم ہونگی تو صوبائی اسمبلی کرے گی، بلدیاتی ترامیم ن لیگ نہیں کرے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو کے 10 پوائنٹس پر بھی عمل درآمد پر کہا کہ بلاول بھٹو نے 10 پوائنٹ دئیے تھے ان نکات پر کام کریں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایسی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے جس سے غریب کو ریلیف ملے، انتظامیہ عمل درآمد کروائے جو پیسے مقرر ہوں، باہر تہواروں پر قیمتوں میں کمی ہوتی ہے یہاں مہنگی ہوتی ہیں۔
اسپیکر ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی الیکشن میں بھی ایم کیوایم سےرابطہ کیاتھا، سیاست میں ہر ووٹر کےپاس جاتےہیں، ایم کیوایم سندھ میں اسٹیک رکھتی ہے، ایم کیوایم،سنی اتحاد کونسل ارکان سےبھی بات کرینگے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی مسلسل سندھ حکومت چوتھی مرتبہ بنی ہے،صوبےکےلوگوں کی خدمت کا تسلسل ہے، صوبےکےلوگوں
نےپیپلزپارٹی کی خدمات کو سراہاہے۔
یہ پڑھیں : سندھ کی وزارت اعلیٰ کیلئے مراد علی شاہ کا نام فائنل
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












