جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

اپوزیشن کےخدشات دورکرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے ، ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول

04 مارچ, 2024 14:19

 

ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول نے اپوزیشن کےخدشات دورکرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خالد مقبول صدیقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو مداخلت کی شکایت رہی ہے،شکایات کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی اور جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اپوزیشن کےخدشات دورکرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائیں ،شکایت کےباوجود جمہوری عمل کا حصہ بننے پر اپوزیشن کومباکباد دیتا ہوں،وزیر اعظم سے مطالبہ ہے جوڈیشل کمیشن بھی بنائیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آپ سے مفاہمت کی بات کررہے ہیں اس پر بھی ناراض ہورہے ہیں،22سالوں میں 5انتخابات کم وبیش وقت پر ہوئے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی پورا ایوان ذمے داری کا مظاہرہ کرے،چاربار حکومتوں نے اپنی مدت پوری کی ہے،22سال جمہوریت کاتسلسل موجودرہا ہے۔

یہ پڑھیں : مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے درمیان آئینی ترمیم کا معاہدہ طے پاگیا

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔