جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

04 مارچ, 2024 10:34

 

لاہور: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ۔

درخواست مقامی شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی۔

درخواست میں صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریق بنا ئےگئے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ صادق سنجرانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا،صادق سنجرانی نے الیکشن جیتا الیکشن کمیشن نے کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا،صادق سنجرانی غیر قانونی طور پر چیئرمین سینیٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دےاور صادق سنجرانی کو بطور چیئرمین سینیٹ کام کرنے سے بھی روکے۔

یہ پڑھیں : مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔