جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

04 مارچ, 2024 09:01

اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے منصب کا حلف اٹھالیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا۔

ایوان صدر میں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، تقریب میں غیر ملکی سفارتکار، سینئر سرکاری حکام اور سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔

تقریب میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک ہیں۔

اس کے علاوہ آصف زرداری، نوازشریف، بلاول بھٹوزرداری، وزیراعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ اور سرفراز بگٹی بھی شریک ہیں جب کہ مختلف ممالک کے سفیر بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہیں۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں شہباز شریف 201 ووٹ حاصل کرکے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے تھے۔

یہ پڑھیں : نومنتخب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔