اسلام آباد ہائیکورٹ، ایکس بندش کے خلاف سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پر مختصر سماعت ہوئی ۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 17فروری سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس بند ہے، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں بھی یہ معاملہ تھا اس پر کیا ہوا؟
وکیل نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں آج توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہونی ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آئندہ ہفتے کیلئے نوٹس جاری کررہا ہوں۔
عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
یہ پڑھیں : توہین عدالت کیس،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو6 ماہ قید کی سزا
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












