جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

کراچی ، ڈکیتوں نے کتاب لکھنے والے ہونہار طالب علم کو قتل کردیا

05 مارچ, 2024 09:01

 

کراچی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں فائرنگ سے نوجوان قتل کردیا گیا، مقتول کی شناخت لاریب کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق مقتول نجی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔

نوجوان جم سے واپس گھر آرہا تھا کہ دو ملزمان نے روکا اور فائرنگ کردی۔

ایک گولی مقتول کی آنکھ کے قریب لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

پولیس کے مطابق مقتول کے پاس سے موبائل فون نہیں ملا ہے۔

نوجوان لاریب کی منگنی ہوچکی تھی اور اگلے سال شادی تھی۔

مقتول کے والد کے مطابق لاریب کتاب لکھ رہا تھا اور اس کتاب کا ڈیٹا موبائل میں تھا۔

یہ پڑھیں : لاہور میں جائیداد کے تنازع پر باپ نے بیٹے کو قتل کرکے خودکشی کرلی

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔