جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

پی ٹی آئی کا یوٹیوبرز عادل راجا اور حیدر مہدی سے لاتعلقی کا اعلان

05 مارچ, 2024 14:06

 

پی ٹی آئی نے یوٹیوبرز عادل راجا اور حیدر مہدی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے ویڈیو بیان جاری کر کے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا عادل راجا اورحیدر مہدی سے کوئی تعلق نہیں۔

ویڈیو بیان اسد قیصر اور شیر افضل مروت نے جاری کیا جس میں جماعت کے ارکان پیچھے کھڑے تھے۔

اسد قیصر نے کہا کہ آئین اور قانون سے متعلق ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ہم نے کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کی، بانی پی ٹی آئی کا بیان ہے کہ ملک اور فوج میری ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند دن سے شیر افضل مروت کے خلاف یوٹیوبر باہر سے بیٹھ کر کمپین چلا رہے ہیں، یہ یوٹیوبرز شاہ محمود قریشی اور پرویز الہٰی کے خلاف بھی کمپین کرتے رہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ عوام عادل راجا اور حیدر مہدی پر اعتماد نہ کریں، پی ٹی آئی کا اپنا میڈیا اور اپنے ترجمان ہیں، صرف پی ٹی آئی میڈیا اور ترجمان سے جاری بیانیہ ہی تسلیم کیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم آئین و قانون کی بالادستی اور سول سپرمیسی چاہتے ہیں، عادل راجہ اور حیدر مہدی کے پروپیگنڈے پر اعتماد نہ کریں، تحریک انصاف کا ان یوٹیوبرز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ پڑھیں : یوٹیوبر عادل راجہ کا اداکارہ کبری خان کے خلاف اپلوڈ متنازع مواد ہٹادیا گیا

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔