جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ تعیناتی پاکستانی سیاست میں سنگ میل ہے، امریکا

05 مارچ, 2024 08:52

 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ہم خوشحال اورجمہوری پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ تعیناتی پاکستانی سیاست میں سنگ میل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں ،نئی حکومت کے مشترکہ مفادات آگے بڑھانے پر توجہ دیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاکستان کیساتھ طویل مدتی تعلقات ہیں،ہم پاکستان کے ساتھ مزید تعاون کے منتظر ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات اعتماد پر مبنی ہیں۔

یہ پڑھیں : امریکا پاکستانی حکومت کی تشکیل میں فریق نہیں، امریکی محکمہ خارجہ

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔