جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ ،حکمران اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل

06 مارچ, 2024 12:23

 

اسلام آباد: مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد پارٹی پوزیشن سامنے آگئی۔

حکمران اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی،حکمران اتحاد کے ارکان کی مجموعی تعداد 230 ہو گئی،قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت 224 ارکان پر بنتی ہے۔

قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن ) 123 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی۔

عام انتخابات میں ن لیگ نے 75 جنرل نشستیں جیتیں جبکہ 9 ارکان ن لیگ میں شامل ہوئے، خواتین کی 34 اور اقلیتوں کی 5 نشستیں بھی ن لیگ کو حاصل ہوئیں۔

قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 82 ہے جب کے پیپلز پارٹی کے ارکان کی ایوان میں تعداد 73 ہوگئی،پیپلز پارٹی نے 54 جنرل نشستیں جیتیں جبکہ خواتین کی 16 اوراقلیتوں کی 3 نشستیں ملیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان کی تعداد 22 ہے،ایم کیو ایم کو 17 جنرل نشستیں ، خواتین کی مخصوص 4 اور ایک اقلیتی نشست ملی۔

قومی اسمبلی میں جمیعت علماء اسلام کے ارکان کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی، جے یو آئی کی جنرل نشستوں کی تعداد 6 ہے جبکہ خواتین کی مخصوص 4 نشستیں اور اقلیت کی ایک نشست ملی۔

مسلم لیگ ق کی قومی اسمبلی کی سیٹوں کی تعداد 5 ہے ان میں 3 جنرل، ایک آزاد رکن جو پارٹی میں شامل ہوا اورخواتین کی ایک مخصوص نشست شامل ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان کی تعداد 4 ہے، جنرل نشستوں کی تعداد 3 اورخواتین کی مخصوص ایک نشست ملی۔

یہ پڑھیں : سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔