کراچی : باپ نے 3 بچوں سمیت خود کو آگ لگا لی

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں باپ نے تین بچوں سمیت خود کو آگ لگا لی، تمام افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق والد عارف نے اپنے بچوں پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگائی۔
آگ سے جھلس کر باپ اور تین بچے شدید زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھلسنے والے بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پولیس کے مطابق بچوں کی شناخت حوریہ ، ایمان اور غلام حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
انتہائی قدم اٹھانے والا شہری عارف فروٹ کا ٹھیلا لگاتا ہے۔
یہ پڑھیں : دادو : گھریلو ناچاقی پر 4 بچوں کے باپ کی خود سوزی
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












