جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

آرمی چیف عاصم منیر کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ، حیدر ٹینک پر بریفنگ

07 مارچ, 2024 10:10

 

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا جس دوران آرمی چیف کو حیدر ٹینک کی تکنیکی صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران آرمی چیف عاصم منیر کو اسلحے اور ملکی ترقی کے حصول میں پیشرفت سے آگاہ کیا گیا جب کہ حیدر ٹینک کی تکنیکی صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی ۔

آرمی چیف نے حیدر ٹینک پروجیکٹ کی رول آؤٹ تقریب میں بھی شرکت کی جس میں چین کےسفیر، چینی کمپنی کے حکام اور پاک فوج کے حکام بھی شریک تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حیدر ٹینک وارفیئر فیلڈ میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور متاثر کن صلاحیت رکھتا ہے، ٹینک میں قابل ذکر فائر پاور اور پروٹیکشن کی خصوصیات ہیں۔

آئی ایس پی آر کا ٹینک کے حوالے سے کہنا ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجیز سے تیار حیدر ٹینک پاکستانی دفاعی صنعت کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ پڑھیں : ریاستوں کے تعلقات میں احترام، تقدس خصوصی اہمیت رکھتے ہیں: آرمی چیف

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔