رمضان پیکج ،وزیراعلیٰ سندھ کا60 فیصد آبادی کو 5000 روپے نقد دینے کی منظوری

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت قیمتیں کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں مراد علی شاہ نے 22 ارب 50 کروڑ روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کیا۔
سندھ حکومت نے ماہانہ 34000آمدن والے خاندان کو رمضان میں ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ساٹھ فیصد آبادی کو 5000 روپے نقد دینے کی منظوری بھی دی۔
اجلاس میں صوبے بھر میں ذخیرہ اندوزوں ، منافع خوروں کے خلاف آج سے کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ انتظامیہ اشیا کی نوٹیفائیڈ قیمتوں کو مارکیٹ میں یقینی بنائے،میں خود اچانک پرائس چیک کرنے کیلئے نکلوں گا، سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔
یہ پڑھیں :مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ بن گئے، عہدے کا حلف اُٹھالیا
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












