جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

اڈیالہ جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

07 مارچ, 2024 09:14

 

راولپنڈی: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بارود اور اڈیالہ جیل کا نقشہ برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

اس حوالے سے سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، گرفتاردہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، تینوں دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، ہینڈ گرنیڈ اور آئی ای ڈی برآمد کیں ہیں جبکہ دہشت گردوں سے خودکار ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اڈیالہ اور اطراف میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ پڑھیں : اڈیالہ جیل کو بم سے اُڑانے کی دھمکی، عمران خان سمیت دیگر قیدیوں کو خطرہ

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔