جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

وفاق کے ساتھ ورکنگ ریلیشن رکھیں گے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور

08 مارچ, 2024 13:57

 

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہےکہ وفاق سے سیاسی اور نظریاتی اختلاف رہے گا لیکن ان کے ساتھ ورکنگ ریلیشن رکھیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان کو پہلے اجلاس میں خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتا ہوں، تجربہ کار اور نئے ممبران پر مشتمل ایک اچھی کابینہ تشکیل دی گئی۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ مشکل حالات میں ہمیں بڑی ذمے داری ملی ، ہمیں ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہے،ہم نے بڑے بڑے کاموں پر توجہ دینی ہے، ہمارے تمام کام اور فیصلے میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے۔

علی امین نے کہا کہ کارکردگی دکھانی ہوگی، عوامی توقعات کے مطابق ڈیلیور کرنا ہوگا، صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہوگی۔

یہ پڑھیں : ساڈا حق ایتھے رکھ، نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے نعرہ لگادیا

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔