سینیٹ اجلاس : اسحاق ڈار کی ایک بار پھر میثاق معیشت کی پیش کش

سابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، سینیٹ میں مسلسل احتجاج کی روایت سے دنیا میں اچھا تاثر نہیں جاتا، ہماری ذاتی دشمنیاں نہیں ہونی چاہئیں، معاشی استحکام کےلیے میثاق معیشت کیا جائے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ میثاق جمہوریت تاریخی سنگ میل ہے، میثاق جمہوریت میں تمام سیاسی جماعتوں کے دستخط ہیں، حکومت اور اپوزیشن ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ، میثاق جمہوریت کی کچھ ایسی بھی چیزیں ہیں جو باقی ہیں،چارٹر آف ڈیموکریسی میں تمام سیاسی جماعتوں کے دستخط ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں چاروں صوبوں کی برابری کی نماندگی ہے، سینیٹ کی کمیٹیوں نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نوازشریف کہہ چکے کے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان جس بھنور میں پھنسا ہے اس سے نکالنا کسی ایک جماعت کا کام نہیں۔
یہ پڑھیں : آزاد امیدوار ہماری حکومت کا حصہ بن جائیں گے، اسحاق ڈار کا دعویٰ
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












