آصف علی زرداری نے صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پاکستان کے نو منتخب صدر آصف علی زرداری نے اتوار کی دوپہر ایوانِ صدر میں پاکستان کے 14 ویں صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آصف علی زرداری سے صدر کے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب میں سبکدوش ہونے والے صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، بلاول بھٹو زرداری، بختاور بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری اور سیاسی رہنما موجود تھے۔
اس سے قبل آصف علی زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم کر دی گئی تھی ۔
یہ پڑھیں : پیپلز پارٹی کا آصف زرداری کو آئندہ صدر پاکستان بنانے پر غور
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












