جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا صدر مملکت کی حلف برداری میں شرکت سے انکار

10 مارچ, 2024 10:38

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے نو منتخب صدر آصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے ملک میں دوبارہ الیکشن کروانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے جس کے خلاف آج پشاور میں پرُامن احتجاجی جلسہ کریں گے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو مینڈیٹ چوری کے خلاف ایکشن لینا چاہیے، انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے فوری استعفیٰ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

یہ پڑھیں : آصف زرداری دوسری بار صدر پاکستان منتخب، عہدے کا حلف کل اٹھائیں گے

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔