ہدایت کار نے ماہرہ خان کو ’رئیس‘ میں کاسٹ کرنے کی اہم وجہ بتا دی

ہدایت کار نے ماہرہ خان کی بھارتی فلم میں کاسٹ کرنے کی اہم وجہ بتا دی
دہلی: بالی وڈ کی مقبول فلم ’رئیس‘ کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے ماہرہ خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کی اہم وجہ بتا دی۔
راہول ڈھولکیا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ میں ماہرہ خان کو کاسٹ کرنے کے معاملے پر انکشاف کیا ہے کہ کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون اور انوشکا شرما کے مہنگے ہونے کی وجہ سے ماہرہ خان کو کاسٹ کیا گیا۔
فلم ساز نے کہا کہ انہوں نے تینوں اداکاراوئوں کے علاوہ کترینہ کیف اور سونم کپور کے حوالے سے بھی سوچا لیکن بات نہ بنی اور پھر ماہرہ خان کو کاسٹ کرلیا گیا۔راہول ڈھولکیا نے ’رئیس‘ میں کرینہ کپور، انوشکا شرما اور دپیکا پڈوکون کو کاسٹ نہ کرنے کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ تینوں اداکارائیں بڑی اور مہنگی تھیں۔
مزید پڑھیں:فواد خان نے شادی شدہ ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کردی
ہدایت کار نے بتایا کہ فلم میں ’آسیہ‘ کا کردار 1980 کی مسلمان لڑکی کا تھا، جس کیلئے لازمی تھا کہ ایسی اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے، جس کی ہندی اچھی ہو اور اگر اردو میں بھی بات کرلے تو اچھا ہوگا۔
انکے مطابق اسی طرح کردار کیلئے یہ بھی لازم تھا کہ اداکارہ کم سے کم 30 سال کی عمر کی ہو اگر تھوڑی سے بڑی عمر کی ہو تو زیادہ بہتر ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ایسے کردار کیلئے بھارت کی صرف چند اداکارائیں ہی بہتر تھیں، جن میں کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون اور انوشکا شرما جیسی اداکارائیں شامل تھیں۔
فلم ساز نے مزید انکشاف کیا کہ ان کی والدہ اور شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی والدہ نے ماہرہ خان کے ڈرامے دیکھ رہے تھے، انہوں نے بھی اداکارہ کو کاسٹ کرنے کی تجویز دی۔ ان کے مطابق ان کی اور گوری خان کی والدہ نے کہا کہ اچھی لڑکی ہے، انہیں کاسٹ کیا جائے، جس کے بعد ماہرہ خان کا آڈیشن کرکے انہیں کاسٹ کیا گیا۔
خیال رہے کہ فلم ”رئیس“ کو 2016 میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں ماہرہ خان نے ”آسیہ“ نامی مسلمان لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ ہوتی ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












