بختاور بھٹو نے اپنے تیسرے بیٹے کا نام شیئر کر لیا

بختاور بھٹو نے اپنے تیسرے بیٹے کا نام شیئر کر دیا
صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنے تیسرے بیٹے کا نام شیئر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں اپنے نومولود کے نام سے بھی آگاہ کر تے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کا نام ’میر ذوالفقار محمود چوہدری‘ رکھا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ کے نام سے، جو سب سے زیادہ رحم کرنے والا، سب سے زیادہ مہربان ہے۔ یہ نام نومولود کے لیے باعثِ برکت ہو اور اسے اچھی صحت اور خوشحالی عطا کرے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے بچے کی پیدائش کی تاریخ بھی لکھی جو 20 اکتوبر 2024 ہے۔
مزید پڑھیں:زرداری نانا، بلاول ماموں اور آصفہ بن گئی خالہ
مزید پڑھیں:بلاول بھٹو ایک بار پھر ماموں بن گئے
بختاور بھٹو نے اپنے دعائیہ پیغام میں یہ بھی کہا کہ اے اللہ، اسے شفقت اور محبت والا بچہ بنا۔ اسے ہمارے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے پر چلا اور اس کی حکمت اور بھلائی کی روشنی کو اس دنیا میں پھیلادے۔
بختاور بھٹو نے نام کے اعلان کے ساتھ ایک تصویر بھی جاری کی جو ایک ایک پورٹریٹ ہے، پورٹریٹ میں ایک بچے کو شمشیر تھامے گھوڑے پر سوار دیکھا جاسکتا ہے، بچے کے عقب میں ’میر ذوالفقار‘ تحریر ہے۔
خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ روز اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری اپنے چاہنے والوں کو سنائی تھی۔
View this post on Instagram
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












