ہفتہ، 1-اگست،2026
ہفتہ 1448/02/18هـ (01-08-2026م)

صرف انتخابات سے جمہوریت نہیں، عوامی آواز بھی سننی پڑے گی، وانگچک

22 اکتوبر, 2024 16:04

نئی دہلی: سونم وانگ چک نے کہا ہے کہ صرف انتخابات سے ملک میں جمہوریت قائم نہیں ہوتی بلکہ یہ اسی وقت ممکن ہے جب عوام کی آواز سنی جائے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق نئی دہلی میں گزشتہ 16 روز سے بھوک ہڑتال پر لداخ کے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے جو اپنے 2 درجن سے زائد حامیوں کے ہمراہ نئی دہلی کے لداخ ہاؤس میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر ہیں۔

ایک میڈیا انٹرویو میں ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے کہا کہ لداخ ہاؤس میں سخت پابندیاں عائد ہیں، حکام کنٹرول کر رہے ہیں کہ کون اندر آ سکتا ہے اور کون نہیں آسکتا۔

مزید پڑھیں:لداخ: ممتاز ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی حراست کے خلاف ہڑتال

انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہاں کے پارک میں لوگوں کو جمع نہیں ہونے دے رہے۔ شاید ہمیں جو حمایت مل رہی ہے اسے خوفزدہ ہیں۔ وہ ان لوگوں سے خوفزدہ ہیں جو خاموشی سے بھوک ہڑتال کرنا چاہتے ہیں۔

وانگ چک نے کہا کہ جب سے وہ دہلی آئے ہیں، ان کے ساتھ جو ہوا اسے جمہوری نہیں کہا جا سکتا۔ اس سب کے باوجود حکومت کچھ سننے کو تیار نہیں۔ اب تک کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، ہم یہیں بیٹھے رہیں گے، ہمیں کسی قسم کی جلدی نہیں ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔