انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے کیلئے 2 بڑی تبدیلیاں کردیں

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے کیلئے 2 بڑی تبدیلیاں کردیں (فوٹو: فائل)
پاکستان کیخلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کیلئے انگلینڈ نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے انگلش ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر گس اٹکنسن کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ریحان احمد کو بھی پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
انگلینڈ نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پچ پر اسپن ٹریک دیکھتے ہوئے برائیڈن کارس اور میتھیو پوٹس کو آرام کروایا ہے۔
مزید پڑھیں: شائقین کرکٹ کیلئے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان
تیسرے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کی پلیئنگ الیون:
کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، گس اٹکنسن، ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












