ہفتہ، 1-اگست،2026
ہفتہ 1448/02/18هـ (01-08-2026م)

حزب اللہ کا ڈرون حملہ؛ نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر کس چیز کو نشانہ بنایا؟

22 اکتوبر, 2024 20:19

اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے گزشتہ دنوں کیے گئے حملے میں صہیونی وزیراعظم رہائش گاہ پر ان کے بیڈروم کی کھڑکی کو نشانہ بنایا تھا۔

خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قیصریہ کے علاقے میں اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا تھا تاہم اسوقت نیتن یاہو اور انکی فیملی گھر میں موجود نہیں تھے۔

اسرائیلی وزیراعظم کو فوج کی تاریخی ہزیمت سے بچنے کیلئے خبریں شائع کرنے سے روک دیا گیا تھا تاہم عرب میڈیا نے خبروں کو درست قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن ہایو کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ

تاہم اب اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی فوج نے خبر شائع کرنےکی اجازت دے دی ہے۔

مزید پڑھیں: فلسطینیوں کے پاس شہداء کیلئے کفن تک نہ بچے، کپڑے عطیہ کرنے کی اپیل

حزب اللہ کے ڈرون سے اسرائیل کے شہر قیصریہ میں واقع نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نقصان پہنچا۔ ڈرون سے نیتن یاہو کے بیڈ روم کی کھڑکی کے شیشے ظاہری طور پر چٹخ گئے تاہم ڈرون اندر داخل نہ ہوسکا۔

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے جاری تصویر میں نیتن یاہو کے گھر کا متاثرہ حصہ بھی دکھایا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔