ہفتہ، 1-اگست،2026
ہفتہ 1448/02/18هـ (01-08-2026م)

‘ہر طرف موت کی بو’، اسرائیل نے سیکڑوں فلسطینیوں کو شہید کردیا

22 اکتوبر, 2024 18:52

صیہونی فوج نے شمالی غزہ میں درجنوں فلسطینیوں کو شہید کرنے ساتھ ساتھ غزہ جانے والی امداد کو بھی روک دیا۔

طبی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ آج صبح سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 45 افراد شہید ہو چکے جن میں سے 37 فلسطینیوں کا تعلق شمالی غزہ سے ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 115 فلسطینی شہید اور 487 زخمی ہوئے۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نے محصور علاقے میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے ‘امداد اور سامان کے ڈھائی لاکھ ایک چوتھائی لاکھ سے زائد ٹرکوں’ کے داخلے کو روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کے پاس شہداء کیلئے کفن تک نہ بچے، کپڑے عطیہ کرنے کی اپیل

ادھر حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شمالی غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جبری نقل مکانی، نسل کشی اور قتل عام کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔