گھروں میں واشنگ مشین کا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ قرار

گھروں میں واشنگ مشین کا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ قرار
ماہرین صحت نے واشنگ مشین سے دُھلے کپڑوں کو گھر کے اندر خُشک کرنے کے عمل کو صحت کیلئے نقصان دہ قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق صحت کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ واشنگ مشین سے دھلے کپڑوں لانڈری کو گھر کے اندر خشک کریں گے تو پھیپھڑوں کی بیماری جیسے دمے کا امکان زیادہ ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:عالمی ادارہ صحت نے 100 سال بعد ملک کو ملیریا سے پاک قرار دے دیا
مزید پڑھیں:کپڑے کے گڈے سے شادی کرنیوالی خاتون ماں بن گئی
سینئر پلمونولوجسٹ کے ایک پینل نے خبردار کیا ہے کہ لوگ واشنگ مشین سے دُھلے اپنے کپڑوں کو سردیوں یا بارش کے موسم میں بند کمروں یا ہیٹر میں خشک نہ کریں۔
گھر کے اندر کپڑے دھونے سے نمی کی سطح 30 فیصد تک بڑھ جاتی ہے جو پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا لوگوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ یہ مشق مدافعتی نظام کو بھی کمزور کرتی ہے۔ مزید برآں خوشبودار لانڈری ڈٹر جنٹ استعمال کرنا بھی صحت کیلئے مفید نہیں ہے۔ لانڈری ڈٹرجنٹ کی تیز مہک دمہ اور دائمی برونکائٹس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












