کیا میسی لیاری میں آکر کھیلیں گے؟

کیا میسی لیاری میں آکر کھیلیں گے؟ (فوٹو: فائل)
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ارجنٹائن کے فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کو لیاری آنے کی دعوت دے ڈالی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ارجنٹینا کے سفیر سیباسٹین سیوس سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ارجنٹائن کے فٹبال کھلاڑیوں کو لیاری کے ککری گراؤنڈ آنے کی دعوت دی، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سرمایہ کاری کے ساتھ سندھ میں فٹبال ٹیم تیار کی جائے گی اور ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے اہم کھلاڑی لیاری میں تربیتی میچ کھیلیں گے۔
مزید پڑھیں: یوٹیوب سبسکرائبرز؛ رونالڈو کو ٹکر دینے کیلئے میسی سے تعاون مانگ لیا
کراچی کے علاقے لیاری کو فٹ بال کے پرجوش کلچر کی وجہ سے اکثریت کی وجہ سے منی برازیل کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ اسی علاقے میں ارجنٹینا کی ٹیم کے پرستار بھی فیفا ورلڈکپ کے دوران اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرتے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












