دانیہ شاہ کے شوہر غیر اخلاقی ویڈیوز نشر کرنے کے الزام میں گرفتار

دانیہ شاہ کے شوہر غیر اخلاقی ویڈیوز نشر کرنے کے الزام میں گرفتار (فوٹو: فائل)
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے مبینہ غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر نشر کرنے کے الزام میں مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنائی تھیں جس پر اسے گزشتہ روز پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے شجاع آباد سے گرفتار کیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر لاہور کے نجی کالج میں مبینہ زیادتی کے واقعے پر ویڈیوز بنا کر شیئر کیں جن میں وہ واقعے پر نامناسب باتیں کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں: دانیہ کے دوسرے شوہر کے حبا بخاری کے حمل سے متعلق انکشافات
ایف آئی اے نے ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد کر لیا جس میں متنازع ویڈیوز، ٹک ٹاک اکاؤنٹس اور خواتین کے استحصال سے متعلق پیغامات و مواد پایا گیا ہے۔
ملزم کے دیگر ساتھیوں بشمول چاچا سرائیکی کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: دانیہ سے کون کون شادی کرنا چاہتا تھا، مفتی قوی کے انکشافات
ملتان کے نواحی علاقے شجاع آباد کے رہائشی معروف یوٹیوبر حکیم شہزاد نے کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












