پاکستان میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

پاکستان میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور اس طرح فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا مزید آج 2000 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے کی ریکارڈ بلندی پر جا پہنچا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے جب کہ فی تولہ چاندی کی قدر بھی 200 روپے کے اضافے کے بعد 3350 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 1100 روپے اضافے سے 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نئی پالیسی سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں دن کے دوران 20 ڈالر مہنگا ہو کر سونے کا نرخ 2757 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












