غزہ؛ حماس نے نئی قیادت کا اعلان کر دیا

حماس نے نئی قیادت کا اعلان کر دیا
غزہ کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد پانچ رکنی نئی قیادت کا اعلان کر دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی اُردو کے مطابق حماس نے اسرائیلی حملوں میں اسماعیل ہانیہ اور یحییٰ سنوار سمیت سرکردہ رہنماؤں کی مسلسل شہادت کے بعد پرانی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا اور تنظیم کی قیادت 5 رکنی کمیٹی کے سپرد کردی ہے۔
حماس گروپ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ شہید یحییٰ السنوار کی جگہ کوئی نیا رہنما مقرر نہیں کرے گا بلکہ 5 رکنی کمیٹی میں خلیل الحیا، خالد مشعل، ظاہر جبرین، شوریٰ کونسل کے سربراہ محمد درویش اور پانچویں نامعلوم شخص شامل ہیں جن کا نام ابھی تک ظاہر نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں:یحییٰ سنوار کی شہادت؛ حماس کا نیا سربراہ کون ہوگا؟
مزید پڑھیں:مسلم ممالک مزاحمتی قوتوں بالخصوص حزب اللہ اور حماس کو اپنائیں
رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے ذمہ دار خلیل الحیا، مغربی کنارے کے ذمہ دار ظاہر جبرین، تنظیم کے خارجہ امور کے منیجر خالد مشعل، شوریٰ کونسل کے سربراہ محمد درویش اور تنظیم کے سیاسی دفتر کے سیکریٹری جنرل پانچویں رکن ہیں۔
یہ تمام عہدیدار قطر میں موجود ہیں جہاں حماس کا سیاسی دفتر قائم ہے۔ یہ کمیٹی جنگی کونسل کا درجہ رکھتی ہے اور مارچ 2025 میں تنظیمی انتخابات تک حماس کی قیادت کرے گی۔
خیال رہے کہ حماس گروپ کی قیادت کرنے والے ان 5 کمیٹی اراکین میں غزہ کے 3 مقامی سربراہ اور 2 دیگر عہدیدار شامل ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












