ایران اور سعودی عرب کا مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا امکان

ایران اور سعودی عرب کا مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا امکان
ایران اور سعودی عرب بحیرہ احمر میں مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
دونوں ممالک طویل عرصے سے خطے کے تنازعات والے علاقوں میں مخالف فریقوں کی حمایت کرتے رہے ہیں، جنہوں نے 2016 میں سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے۔
تاہم ایران اور سعودی عرب نے گزشتہ سال چین کی ثالثی میں ہونے والے ایک اچانک معاہدے کے تحت تعلقات بحال کیے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے کہا ہے ہم بحیرہ احمر میں مشترکہ مشقیں کریں۔
شہرام ایرانی نے مزید کہا کہ رابطہ کاری جاری ہے اور دونوں ممالک کے وفود مشقوں کے انعقاد کے بارے میں ضروری مشاورت کریں گے۔
سعودی عرب نے فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا وہ ایران کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرے گا یا نہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












