مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوجی کارروائیوں میں 40 سے زائد افراد گرفتار

مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوجی کارروائیوں میں 40 سے زائد افراد گرفتار
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 40 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کارروائیاں جاری رکھیں۔
یہ کارروائیاں اور گرفتاریاں ضلع کے علاقے گگنگیر میں ایک نجی کمپنی کے کارکنوں پر حالیہ حملے کی آڑ میں کی جا رہی ہیں جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں:بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں خوفناک منصوبہ بے نقاب ہو گیا
بھارتی پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ہم نے کئی مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے اٹھایا ہے۔ مقامی لوگ سمجھتے ہیںکہ نجی کمپنی کے کارکنوں کی ہلاکت اور تلاشی کی کارروائیوں میں اضافہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں نوتشکیل شدہ انتظامیہ کی توجہ ہٹانے کی بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد دفعہ370 اور دیگر سیاسی حقوق کو بحال کرنے کی کوششوں سے توجہ ہٹانا ہے جو اگست 2019میں خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد کشمیریوں سے چھینے گئے تھے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












