ہفتہ، 1-اگست،2026
ہفتہ 1448/02/18هـ (01-08-2026م)

فلم دنگل! جس ریسلر کی زندگی پر انہیں کتنی رقم دی گئی؟

23 اکتوبر, 2024 17:56

سابق بھارتی ریسلر ببیتا پھوگاٹ کی زندگی پر بننے والی مشہور بالی ووڈ فلم دنگل کی کمائی سے ملنے والی رقم سے پردہ اٹھادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی ریسلر ببیتا پھوگاٹ نے انکشاف کیا کہ انکی زندگی پر بننے والی فلم دنگل نے باکس آفس پر 2 ہزار کروڑ کا بزنس کیا لیکن انہیں محض کروڑ روپے رقم ملی۔

بالی ووڈ کی معروف فلم دنگل میں عامر خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سلمان کی سابقہ گرل فرینڈ کا لارنس بشنوئی سے ملاقات کا اعلان

انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ آپ کے خاندان کو ہزاروں کروڑ کمانے والی فلم سے محض ایک کروڑ ملنے پر مایوسی ہوئی؟ جس پر بھارتی ریسلر کا کہنا تھا کہ مجھے اور میرے خاندان کو محض عزت اور محبت حاصل کرنا تھی، جو ہمیں ملی۔

2016 میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل سابق ریسلر ببیتا پھوگاٹ ان کی بڑی بہن گیتا پھوگاٹ اور ان کے والد مہاویر پھوگاٹ کی کہانی تھی۔ جن کے والد نے کڑی محنت کرکے اپنی بیٹیوں کو ایلیٹ ریسلرز بنایا جنہوں نے ملک کا نام روشن کیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔