ہفتہ، 1-اگست،2026
ہفتہ 1448/02/18هـ (01-08-2026م)

نیپرا نے 7 سال کیلئے بجلی صارفین پر نیا بم گرا دیا

23 اکتوبر, 2024 10:12

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے آئندہ 7 سال کے جنریشن ٹیرف کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کے الیکٹر ک کے جنریشن ٹیرف ڈیزل پر 44 روپے 33 پیسے سے 50 روپے 75 پیسے فی یونٹ تک منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں:حکومت نے بجلی صارفین کو خوشخبری سُنادی

مزید پڑھیں:کراچی کے بجلی صارفین پر ایک اور ٹیکس لگادیا

ملک میں بجلی استعمال ہو نہ ہو کپیسٹی پیمنٹ ادا کرنا پڑے گی۔ اس کے علاوہ ایل این جی پر جنریشن ٹیرف20 روپے67 پیسے سے 41 روپے75 پیسے فی یونٹ تک منظور کیا گیا۔

فرنس آئل پرجنریشن ٹیرف 33 روپے 31 پیسے سے 34روپے 64 پیسے فی یونٹ تک مقرر کیا گیا ہے جب کہ گیس پر فی یونٹ جنریشن ٹیرف6 روپے 83 پیسے سے9 روپے 62 پیسے تک مقرر کیا گیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔