جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

اسما عباس نے ازدواجی سے متعلق لڑکیوں کو اہم مشورہ دیدیا

24 اکتوبر, 2024 12:26

پاکستان کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے ازدواجی زندگی پر لڑکیوں کو اہم مشورہ دیا ہے۔

اسما عباس نے ایک پوڈ کاسٹ میں شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نوجوان نسل کو بتانا چاہتی ہوں کہ فیصلہ کرنے سے پہلے آپ حدود طے کریں، اپنے شریک حیات کی اچھی اور بری دونوں خصلتوں کو پہچانیں اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں لڑکیوں سے کہنا چاہتی ہوں چھوٹی موٹی بات سب میں ہوتی ہے کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا، ہماری لڑکیاں کون سی کم ہیں، ان کے اتنے نخرے اور اتنی لمبی زبانیں ہیں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اسما عباس کا کہنا تھا کہ لڑکی اپنے شوہر سے کنٹرول میں رہ کر بات کرے ہمارے زمانے میں ہوتا تھا بات تو آپ نے منوانی ہے لیکن تھوڑا صبر اور تحمل سے، پیار محبت سے بولا جاتا تھا تو بات مان لی جاتی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ اب لڑکیاں جلد باز ہوگئی ہیں، اپنی بات کو فوراً ہی جلدی سے بول دیتی ہیں، تھوڑا حوصلہ اور صبر رکھیں، غصے کو نگل کر 5 منٹ کا وقفہ لیں اور پھر اپنی بات رکھیں تو بات مانی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

تنازعات کی شکار وینا ملک نے سائیکالوجی پڑھ لی

اداکارہ محبت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے رو پڑیں

مردوں کے حوالے سے اسما عباس نے کہا کہ آدمی بھی غصے میں چپ رہنا نہیں سیکھتے، اپنی بیوی کے ساتھ بدتمیزی اور بدزبانی کرتے ہیں جب کہ بعض گالی بھی دیتے اور ہاتھ بھی اٹھاتے ہیں، اس کے میں خلاف ہوں۔

لڑکیوں کو ایک اور مشورہ دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ جس دن لڑکی کو گالی پڑے اور اس پر ہاتھ اٹھایا جائے تو اسے فوری وہاں سے چلے جانا چاہئے۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔