کینیڈا؛ ورک پرمٹ پر جانے والوں کیلئے بری خبر

Great news for Pakistanis aspiring for permanent residence in Canada
کینیڈا نے ورک پرمٹ پر سفر کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے غیر ملکیوں کو بڑا دھچکا دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین حکام نے امیگریشن پالیسی سخت کرتے ہوئے کام کیلئے آنے والوں کے افراد کی تعداد کم کرنے کا منصوبہ بنالیا۔
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ کینیڈا میں عارضی غیر ملکی ملازمین کی تعداد کم کررہے ہیں، جس کیلئے کمپنیز کو سخت قوائد ضوابط کے تحت پہلے مقامی لوگوں کو نوکریاں فراہم کرنی ہوں گی۔
مزید پڑھیں: کینیڈا : لاکھوں غیر قانونی امیگرنٹس کو شہریت دینے کا اعلان
کینیڈین وزیراعظم نے 2024 میں بین الاقوامی طلباء کی تعداد میں ایک تہائی کمی کا منصوبہ بنایا ہے جس میں اگلے سال 10 فیصد (یعنی 30 ہزار طلبا) اضافی کٹوتی متوقع ہے۔
یہ پیشرفت کینیڈا کے حکام کی جانب سے اسوقت سامنے آئی ہے جب زیادہ تارکینں وطن کو ملک میں بلایا جارہا تھا جس کے باعث معیشت متاثر ہوئی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












